ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ممبر اسمبلی کے بیٹے نے 5 گنا زیادہ شراب پی رکھی تھی :پولیس

ممبر اسمبلی کے بیٹے نے 5 گنا زیادہ شراب پی رکھی تھی :پولیس

Sun, 03 Jul 2016 18:55:05    S.O. News Service

جے پور ،3 ؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جے پور کے اشوک نگر تھانہ علاقہ کے سی اسکیم علاقے میں اپنی تیز رفتار بی ایم ڈبلیو سے حادثہ کو انجام دینے والے سدھارتھ مہیریا نے کار چلاتے وقت متعینہ مقدار سے پانچ گنا زیادہ شراب پی رکھی تھی۔اس نے ایک آٹو رکشہ اور ایک پی سی آر وین کواپنی کار سے ٹکر مار دی تھی جس سے تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔پولیس نے بتایاکہ آزادممبراسمبلی نند کشور مہیریا کے بیٹے سدھارتھ مہیریا کی بریتھ اینلائزر جانچ میں الکوحل کی مقدار 152ملی گرام پائی گئی ہے جبکہ عام طور پر گاڑی چلاتے وقت الکوحل کی مقدار 30ملی گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔مہیریا کار کی رفتار تقریبا 100کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔کل رات اس نے نشے کی حالت میں تیز رفتار بی ایم ڈبلیو سے پہلے ایک آٹو رکشہ کو ٹکر ماری اور پھر بعد میں ایک پولیس وین کو ٹکر مار دی۔آٹو میں سوار چار افراد میں سے تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور دیگر ایک زخمی ہو گیا تھا۔پولیس وین میں سوار ایک اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔مہیریا کے ساتھ اس کا ایک رشتہ دار بھی گاڑی میں موجود تھا۔مہیریا کو پولیس نے کل تعزیرات ہند کی دفعہ 304کے تحت گرفتار کیا تھا۔


Share: